ï·º
نبی کی چشمِ کرم کے صدقے فضائے عالم میں دلکشی ہے
گلوں میں کلیوں میں رنگ و نگہت ہے چاند تاروں میں روشنی ہے
جو آپ آتے نہ اس جہاں میں وجودِ کونین بھی نہ ہوتا
بس آپ Ú©Û’ دم قدم سے آقا جہاں Ú©ÛŒ Ù…Ø+فل سجی ہوئی ہے
ہو اہے ظلمت کا چاک سینہ گرے ہیں جھوٹے خدا زمیں پر
کرن نبوت کی پھوٹتے ہی جہاں کی قسمت بدل گئی ہے
کمالِ اہلِ ہنر سے اعلیٰ خیال اہلِ نظر سے بالا
مثال جس Ú©ÛŒ کہیں نہیں وہ جمال Ø+سنِ Ù…Ø+مدی ہے
بشیر بھی ہیں نذیر بھی ہیں سراج بھی ہیں منیر بھی ہیں
رئوف بھی ہیں رØ+یم بھی ہیںانہی Ú©ÛŒ دوجگ میں سروری ہے
کہیں پہ یٰسین کہیں پہ طہٰ کلام Ø+Ù‚ ہے ترا قصیدہ
تری ہر اک بات Ø+Ú©Ù… ربی خدا کا تو لاڈلا نبی ہے
خدا سے جو مانگنا ہے مانگو ہے آسؔ ہر سو عطا کی بارش
خدا نہ ٹالے گا بات کوئی کہ آج میلاد کی گھڑی ہے
ï·º